• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 62231

    عنوان: جس كی بڑی بہن ہندو كے ساتھ چلی گئی كیا اس گھر میں شادی جائز ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ے کی جہاں پر ہماری شادی لگ رہی ہے وہاں پر اسکی بڑی بہن 10 سال پہلے ایک ہندو لڑکے ساتھ چلی گئِی ہے اور اسکے 4 بچے بھی ہیں ۔کیا اس خاندان میں شادی کرنا صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 62231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 35-24/D=1/1437-U کسی گھرانہ کی ایک لڑکی کے گھناوٴنے کرتوت سے پورا گھرانہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اگر پیش نظر لڑکی اپنی ذاتی اوصاف اخلاق اور دین داری کے لحاظ سے ٹھیک ہے اور آپ کے خاندان والے رشتہ کرنے کو مناسب سمجھتے ہیں تو اسے قبول کرنے میں حرج نہیں، لڑکی میں لائق ترجیح چیز اس کی اخلاقی خوبی اور دین داری ودین پسندی ہے، اس کے برخلاف دین بیزاری بہت خطرناک چیز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند