• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607986

    عنوان:

    عدم اطمینان کی صورت میں نکاح کے لیے دوسرا رشتہ تلاش کرنا

    سوال:

    رشتے کے سلسلے میں لڑکے کی دینداری اور اخلاق کو ترجیح دینی چاہیے مگر ایسے لڑکے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جس کی دینداری میں کوئی شبہ نہیں مگر نفسیاتی طور پر بیمار سنا ہے لڑکے کے گھر والوں کے مطابق اس پر اثرات تھے جو کسی بزرگ سے حاضری کروانے پر دور ہو چکے ہیں ، تحقیق کرنے پر بھی اصل حقیقت واضح نہیں ہو سکی ہے ؟

    جواب نمبر: 607986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:231-160/H-Mulhaqa=5/1443

     صورت مسئولہ میں ابھی رشتہ کے انکار میں جلدی نہ کی جائے؛ بلکہ مزید تحقیق کی جائے ، نیز استخارہ کیا جائے، اگر مزید تحقیق اور استخارے کے بعد بھی اطمینان نہ ہو تو رشتہ کے لیے کوئی دوسرا دین دار و با اخلاق لڑکا تلاش کرنے میں کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند