• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 52307

    عنوان: کیا کفو کے لیے پیشہ ایک ہونا ضروری ہے ؟

    سوال: میرا سوال کفو سے متعلق ہے، کیا کفو کے لیے پیشہ ایک ہونا ضروری ہے ؟ میرا کزن ․․․․․․․․بی اے کا امتحان دے رہاہے ، آرمی میں نرسنگ میں ملازمت کررہا ہے، نمازی ہے، اخلاق کا بہت اچھا ہے، میں ایم بی بی ایس کے بعد گھر ملازمت کررہی ہوں، ہمارا نکاح میرے والدین کی اجازت کے بغیر ہوا تھا، پر وہ جانتے بھی نہیں ابھی تو کیا یہ نکاح درست ہے، پیشہ کے علاوہ ہم دونوں ایک حیثیت اور مرتبہ کے ہیں ، میرے والد اور اس کے والد اور اس کی فیملی ․․․․․پر میرے ابو اس کے خلاف ہیں ، براہ کرم، جواب دیں کہ کیا نکاح ہوگیا؟

    جواب نمبر: 52307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 629-497/D=6/1435-U کفاء ت مختلف پہلو سے ہوتی ہے کفاء ت میں پیشہ سے مراد وہ ہے جو خاندانی طور پر چلا آرہا ہو کہ اس پیشہ کے اثرات انسان کے اخلاق وعادات طور طریقے پر پڑتے ہوں اور پھر معاشرہ میں لڑکے کا پیشہ لڑکی کے گھر والوں کے پیشہ سے کمتر (گھٹیا) بھی سمجھا جاتا ہو، اگر یہ سب بات نہیں ہے تو پھر مختلف شعبہ میں جویکساں سمجھے جاتے ہوں، ملازمت کرنے سے پیشہ مختلف نہیں ہوتا۔ کسی لڑکی کا والدین کی رضامندی کے بغیر نکاح کا اقدام کرلینا پسندیدہ نہیں، نکاح کی گفتگو والدین کے توسط سے ہونا بہتر ومستحب ہے، والدین کی ناراضگی کے ساتھ کرنا تو بہت برا ہے اس لیے بہتر ہے کہ آپ حقیقت حال بتلاکر والدین کو راضی کرلیں، کفاء ت کے سلسلہ میں والدین کیا کہتے ہیں یعنی لڑکے کو لڑکی کا کفو مانتے ہیں یا نہیں؟ واضح کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند