• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 602084

    عنوان: تمام عورتوں کو ماں بہن کے درجے میں ماننے والے کے نکاح کا حکم 

    سوال:

    ایک بار دل میں سوچ رہا تھا اور اپنے اپ میں بول رہا تھا-کہ جس طرح اپنے ماں بہن کی عزت کرتا ہوں اسی طرح دنیا میں جتنی اورتے ہیں سب کی بھی عزت کروں گا - ماں بہن مانوں گا تو کیا وہ سب میری ماں بہن ہو گی؟ کیا ان سب سے نکاح نہیں ہو سکتا؟ . مجھے بہت وشوشے آتے ہیں۔

    جواب نمبر: 602084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:400-292/SN=5/1442

     آپ پریشان نہ ہوں، سب سے حسب ضابطہ نکاح ہوسکتا ہے ، آپ کے مذکور فی السوال بات سوچنے یا کہنے کی وجہ سے نکاح کا حکم متاثر نہ ہوگا؛ باقی ان سب چیزوں کو سوچنے کے بہ جائے اپنے آپ کو ذکر اللہ اور تلاوت وغیرہ میں مشغول رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند