معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 173321
جواب نمبر: 173321
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:79-139/sd=3/1441
(۱) اشرفی دینار کو کہا جاتا ہے اور دینار کا وزن ساڑھے چارماشہ برابر چار گرام اور تین سو چوہتر ملی گرام سونا ہوتا ہے۔ جس دن مہر اداء کرنا ہو، اتنا سونا یا اتنے سونے کے بازاری بھاوٴ سے روپئے ادا کردیئے جائیں تو مہر اداء ہوجائے گا ۔
(۲)جی ہاں ! مہر اداء ہوجائے گا۔
(۳) اگر بیوی کسی جبر و دباوٴ کے بغیر اپنی خوشی سے مہر معاف کردے، تو مہر معاف ہوجائے گا، اس لیے کہ مہر بیوی کا حق ہوتا ہے، وہ اپنا حق معاف کرسکتی ہے۔
قال ابن نجیم : (قولہ وصح حطہا) أی حط المرأة من مہرہا؛ لأن المہر فی حالة البقاء حقہا والحط یلاقیہ حالة البقاء والحط فی اللغة الإسقاط کما فی المغرب أطلقہ فشمل حط الکل أو البعض وشمل ما إذا قبل الزوج أو لم یقبل ۔ ( البحر الرائق : ۱۶۱/۳، باب المہر )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند