• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 24319

    عنوان: میں ایک لڑکی کو پسند کرتاہوں اور اس سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، کیا میں اس لڑکی کو اللہ سے دعا میں مانگ سکتاہوں؟ اور کیا میں اس کے لئے دعا کرسکتاہوں اور دعا میں اس کانام لے سکتاہوں؟

    سوال: میں ایک لڑکی کو پسند کرتاہوں اور اس سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، کیا میں اس لڑکی کو اللہ سے دعا میں مانگ سکتاہوں؟ اور کیا میں اس کے لئے دعا کرسکتاہوں اور دعا میں اس کانام لے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 24319

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1193=938-8/1431

    دعا مانگ سکتے ہیں، اس لڑکی کا نام بھی لے سکتے ہیں، لیکن زیادہ بہتر ہے کہ آپ دعا میں یہ کہیں اے اللہ جو لڑکی میرے لیے بہتر دین ودنیا کے لحاظ سے میرے حق میں فائدہ مند ہو اس سے میرا نکاح مقدر فرمادیجیے اور یہ بھی کرتے رہیں رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ واجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند