• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 152116

    عنوان: اگر شوہر نے بیوی کو اس کا حق مہر ادا نہ کیا ہو اور اسی صورت حال میں بیوی کا انتقال ہوجائے تو اب شوہر کو کیا کرنا چاہئے

    سوال: اگر شوہر نے بیوی کو اس کا حق مہر ادا نہ کیا ہو اور اسی صورت حال میں بیوی کا انتقال ہوجائے تو اب شوہر کو کیا کرنا چاہئے اگر اس کو اپنی غلطی کا احساس ہو اور توبہ کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 152116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1253-1153/sn=11/1438

    مہر جو شوہر کے ذمہ واجب الاداء ہے وہ اب مرحومہ بیوی کا ”ترکہ“ بن گیا یعنی مہر بھی بیوی کے دیگر متروکہ مال کی طرح ”ورثا“ کے درمیان حسب حصہ شرعیہ تقسیم ہوگا، اگر بیوی کے شرعی ورثاء (اولاد، والدین وغیرہ) کی تفصیل لکھی جاتی تو تقسیم شرعی بھی بتلائی جاسکتی تھی؛ البتہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شوہر بھی بیوی کا وارث ہے، اگر بیوی نے کوئی ا ولاد نہیں چھوڑی ہے تو پورے ترکے کا نصف شوہر کو ملے گا، اگر کوئی اولاد چھوڑی ہے تو ایک چوتھائی ترکہ شوہر کو ملے گا اور مابقیہ دیگر ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند