• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 61568

    عنوان: کیا شوہر کی خدمت کرنا بیوی پر واجب ہے؟بعض علماء فرماتے ہیں کہ بیوی کی ذمہ میں شوہر کی خدمت نہیں ہے، اب اگر بیوی شوہر کی خدمت نہیں کرے گی تو شوہر بے چارہ کہاں جائے گا؟براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: کیا شوہر کی خدمت کرنا بیوی پر واجب ہے؟بعض علماء فرماتے ہیں کہ بیوی کی ذمہ میں شوہر کی خدمت نہیں ہے، اب اگر بیوی شوہر کی خدمت نہیں کرے گی تو شوہر بے چارہ کہاں جائے گا؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 61568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 811-811/Sd=1/1437-U اخلاقاً اور دیانةً بیوی پر شوہر کی خدمت کرنا ضروری ہے، لیکن شوہر کو چاہیے کہ وہ بیوی کو ایک رفیق حیات کی حیثیت دے، اُس کے ساتھ خادمہ اور نوکرانی جیسا سلوک نہ کرے، اِس سلسلے میں دار العلوم دیوبند کا ایک مفصل اور مدلل فتوی ”چند اہم عصری مسائل“ نامی کتاب میں بعنوان: ”شوہر اور بیوی کے حقوق اور ذمہ داریاں“ چھپ چکا ہے، آپ ملاحظہ فرمالیں، یہ کتاب دار العلوم کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند