• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 10807

    عنوان:

    میں اپنی بیو ی کے بارے میں ایک سوال کرنا چاہتاہوں۔ گزشتہ تین سال میں گلے کے کینسر میں مبتلا تھا۔ جب میری بیوی کو اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا۔ اب میں پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں اور اس کے ساتھ رہتاہوں لیکن وہ میرے ساتھ رہنے پر تیار نہیں ہے نیز وہ مجھ کو دوسری شادی کی بھی اجازت نہیں دیتی ہے اورنیز میرے اس سے تین بچے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 206=165/ ل

    حکمت سے آپ اپنی بیوی کو ساتھ رہنے پر آمادہ کریں، اگر وہ تیار ہوجائے تو بہتر ہے ورنہ آپ دوسری شادی کرسکتے ہیں، دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند