• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 65106

    عنوان: دلہن کو دولہا کے گھر لے جانے کے لیے کون سے افراد کا جانا سنت ہے ؟

    سوال: شریعت مطہرہ کے مطابق شادی کرنا چاہتا ہوں۔ برائے کرم، بتائیں کہ دلہن کو دولہا کے گھر لے جانے کے لیے کون سے افراد کا جانا سنت ہے ؟ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 65106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 923-982/L=9/1437 اگر شادی گاوٴں میں اور پڑوس میں ہو رہی ہے تو کچھ عورتیں لے جاکر دلہن کو دولہا کے گھر چھوڑ آئیں اور اگر شادی گاوٴں سے باہر ہورہی ہے تو خود شوہر (دولہا) جاکر منکوحہ کولے کر آجائے، اس سلسلے میں شریعت کی طرف سے کوئی تعیین نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند