• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46303

    عنوان: دوسری شادی چھپاكر ركھنا

    سوال: میرے ایک قریبی دوست نے ، ما شاء اللہ ، دو نکاح کئے ہیں، لیکن دوسری شادی کے بارے میں کسی کو بھی علم نہیں ہے، دوسری بیوی سے ایک اولاد بھی ہے، دوست پوچھنا چاہتاہے کہ اس بات کو چھپا کے رکھوں یا میری فیملی اور دولوگوں کو بتانا چاہئے؟اس میں کوئی گناہ تو نہیں ؟

    جواب نمبر: 46303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1053-688/L=8/1434 آپ کا دوست دوسری شادی کو کب تک چھپاکر رکھے گا اس کو چاہیے کہ دوسری شادی کی اطلاع اپنے اہل خانہ کو دیدے، دوسری شادی کے بارے میں اہل خانہ کو علم نہ ہونے کی صورت میں آئندہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند