• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 51235

    عنوان: جس کے مقدر میں جو جوڑا لکھا ہوا ہے وہی ملے گا، تعویذ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میری کزن (رشتہ میں بہن ) کا رشتہ کا مسئلہ تھا، اس کے رشتے کی بات چل رہی تھی اور امید تھی کہ وہاں رشتہ ہوجائے گا مگر اچانک انہوں نے کہیں اور رشتہ کردیا اور مجھے منع کردیا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ میں تعویذ کے ذریعہ سے اپنے رشتہ کے لیے کچھ کرسکتاہوں یا نہیں؟مطلب کہ یہ جائز ہے کہ ان کو تعویذ کے ذریعہ راضی کرنے کی کوشش کروں یا نہیں؟ کیوں کہ میرا دل ہے کہ میرا رشتہ وہاں ہوجائے گا اس لیے کہ اور کہیں میرا دل نہیں چاہتا کہ میں رشتہ کروں؟ وہ بہت ہی اچھی دیندار گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ براہ کرم، مجھے اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 51235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 557-447/B=4/1435-U جس کے مقدر میں جو جوڑا لکھا ہوا ہے وہی ملے گا، تعویذ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں یہ یقینی نہیں ہے، پھر آج کل اکثر شیطانی یعنی غیرشرعی عمل کرتے ہیں، اس لیے ایسے عمل اور تعویذ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اس صبر پر بہت ممکن ہے اللہ تعالیٰ اس سے بھی خوبصورت اور دیندار لڑکی مقدر فرمادے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند