• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 34866

    عنوان: ایک دیندار لڑکی کا نکاح ایک بے دین لڑکے سے ہوگیا۔ اب وہ لڑکا لڑکی کو پردھانی کرنے دیتاہے اور ملازمت کرنے کو کہتاہیس۔ اب اس لڑکی کوکیا کرنا چاہئے؟

    سوال: ایک دیندار لڑکی کا نکاح ایک بے دین لڑکے سے ہوگیا۔ اب وہ لڑکا لڑکی کو پردھانی کرنے دیتاہے اور ملازمت کرنے کو کہتاہیس۔ اب اس لڑکی کوکیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 34866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1629=1629-11/1432 اگر پردھانی اور ملازمت کرنے میں بے پردگی اور مردوں کے ساتھ اختلاط کی نوبت آتی ہو تو شرعاً اس لڑکی پر شوہر کی اطاعت لازم نہیں، لڑکی کو چاہیے کہ حکمت وتدبیر سے اپنے بے دین شوہر کو دین دار بنانے کی فکر وسعی کرے، اس کی اصلاح وہدایت کے لیے دعا بھی کرے، اور صبر وہمت سے کام لیتے ہوئے جن امور میں شریعت کے خلاف ورزی لازم نہیں یتی، ان امور میں شوہر کی اطاعت وخدمت سے منھ نہ موڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند