• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 155771

    عنوان: بچوں کی شادی کے لیے دعا

    سوال: حضرت، بچوں کی شادی کے لیے کوئی دعا تبائیں، اللہ تعالی آپ کے درجات کو بلند فرمائے۔ (آمین)

    جواب نمبر: 155771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:121-72/N=2/1439

    جس بیٹا یا بیٹی کا رشتہ مطلوب ہو اس سے کہہ دیں کہ وہ روزانہ عشاء کے بعد تنہائی میں دو رکعت صلاة الحاجت پڑھے، اس کے بعد اول وآخر سات سات بار درود شریف اور درمیان میں ۱۰۱/ مرتبہ ”یَا بَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ“ پڑھے، اس کے بعد خوب توجہ اور یکسوئی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے مناسب رشتہ کے لیے دعا کرے(فتاوی محمودیہ۲۰:۸۹،۹۰،سوال: ۹۶۲۳، مطبوعہ: ادارہٴ صدیق ڈابھیل)،ان شاء اللہ جلد از جلد مناسب رشتہ مل جائے گا؛ البتہ لڑکی ماہواری کے ایام میں صرف وظیفہ پڑھے اور اس کے بعد دعا کریں، صلاة الحاجت نہ پڑھے؛ کیوں کہ عورت کے لیے ماہواری کے ایام میں نماز پڑھنا جائز نہیں ۔اور بعض اکابر نے مناسب رشتہ کے لیے روزانہ بعد نماز ظہر سورہ مزمل کی تلاوت کو بھی مجرب بتایا ہے ؛ البتہ لڑکی سورہ مزمل بھی صرف پاکی کے ایام میں پڑھے، ماہواری کے ایام میں نہیں۔اللہ تعالی جلد از جلد آپ کے بچوں لیے مناسب رشتہ کا نظم فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند