• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 165372

    عنوان: بینک ملازم سے نکاح

    سوال: بینک ملازم سے اپنی بہن کا رشتہ کرنا مناسب ہے کیا؟

    جواب نمبر: 165372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 110-96/H=1/1440

    اپنے اعزہ اور ہمدرد لوگوں سے مشورہ کرلیں استخارہ بھی کرلیں اورپھر رشتہ مناسب معلوم ہو تو رشتہ کرلینے میں شرعاً کچھ مضائقہ نہیں اس کے بعد پورے حالات تفصیل سے لکھ کر فتوی حاصل کرکے اصلاح کی کوشش بھی کرتے رہیں۔ الغرض مناسب ہونے یا نہ ہونے کے لئے بہت سے امور پر غور خوض کی ضرورت ہوتی ہے یہ کام آپ حضرات ہی کا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند