• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 7728

    عنوان:

    اگر کوئی شخص شادی شدہ ہے اوراس کی بیوی کہتی ہے کہ طبی وجوہات کی بناء پر وہ جماع نہیں کرواسکتی ہے اس کے بعد اس کا شوہر اپنے ہی ہاتھ سے سیکس کی تکمیل کرتا ہے تو کیا اسلام میں شادی کے بعد ایسا کرنا جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 984=984/ م

    شوہر اپنے ہی ہاتھ سے سیکس کی تکمیل کرتا ہے، اس سے مراد اگر یہ ہے کہ شوہر اپنے ہاتھ سے اپنی منی خارج کرتا ہے یعنی مشت زنی کرتا ہے تو ایسا کرنا جائز نہیں، بیوی کے ہاتھ سے کبھی کروالیا تو گنجائش ہے، لیکن اس کی عادت نہ بنائیں اور بیوی کا طبی علاج کروائیں۔ اگر بیوی طبی علاج کے لیے بھی تیار نہ ہو اور دوسری شادی کی استطاعت ہو تو دوسری شادی کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند