• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 23310

    عنوان: ایک شخص ہندو لڑکی سے محبت میں پھنس چکا ہے، کیا وہ اس لڑکی کو کلمہ پڑھا کر اس سے شادی کرسکتا ہے؟ کیا اس لڑکی کا اس لڑکے کی محبت کی وجہ سے کلمہ پڑھنے سے اس کا ایمان قابل قبول ہوگا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: ایک شخص ہندو لڑکی سے محبت میں پھنس چکا ہے، کیا وہ اس لڑکی کو کلمہ پڑھا کر اس سے شادی کرسکتا ہے؟ کیا اس لڑکی کا اس لڑکے کی محبت کی وجہ سے کلمہ پڑھنے سے اس کا ایمان قابل قبول ہوگا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 23310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):991=759-7/1431

    لڑکی اگر مذہب اسلام کو حق سمجھ کر صدق دل سے کلمہ پڑھ کر داخل اسلام ہوتی ہے تو اس کا اسلام معتبر ہوگا اور بعد اسلام لانے کے کسی مسلمان سے اس کا نکاح کرنا بھی جائز ہوگا۔ صرف محبت کی خاطر شادی کرنے کے لیے کلمہ زبان سے پڑھ لینا جب کہ دل سے ایمان لانے کا ارادہ نہ ہو بے فائدہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند