• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 6461

    عنوان:

    میں ایک انجینئرنگ کالج سے بی ٹیک کررہا ہوں۔ میری عمر 26سال ہے۔ میری تعلیم تین سال کے بعد مکمل ہوگی ان شاء اللہ ۔ میرے نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میں ایک انجینئرنگ کالج سے بی ٹیک کررہا ہوں۔ میری عمر 26سال ہے۔ میری تعلیم تین سال کے بعد مکمل ہوگی ان شاء اللہ ۔ میرے نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 6461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1306=1116/ ب

    اگر آپ بیوی کے نان ونفقہ اور مہر کی ادائیگی کی استطاعت رکھتے ہیں اور شادی نہ کرنے کی صورت میں مبتلائے معاصی ہونے کا قوی خطرہ ہے تو پھر آپ کے واسطے شادی کرنا واجب ہے، ورنہ سنت موٴکدہ ہے، حالات اجازت دیں تو اس وقت بھی نکاح کرسکتے ورنہ تین سال کے بعد کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند