• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 60939

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا سید وں کی لڑکیاں کسی دوسری قوم کے لڑکوں سے شادی کرسکتی ہیں یا نہیں؟ اگر کرسکتی ہیں تو پوری دلیل کے ساتھ جواب دیں ۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا سید وں کی لڑکیاں کسی دوسری قوم کے لڑکوں سے شادی کرسکتی ہیں یا نہیں؟ اگر کرسکتی ہیں تو پوری دلیل کے ساتھ جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 60939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1016-1016/M=11/1436-U سید لڑکی، غیر سید لڑکے کے ساتھ اولیاء کی رضامندی سے شادی کرسکتی ہے، اگر اولیاء راضی نہ ہوں اور سید لڑکی غیر کفو میں اپنا نکاح کرلے تو ایسی صورت میں اولیاء کو حق اعتراض حاصل ہوگا، یعنی ا ولیاء چاہیں گے تو اس نکاح کو بذریعہ شرعی پنچایت فسخ کراسکتے ہیں، ولہ أي للولي إذا کان عصبة ولو غیر محرم کابن عم في الأصح․․․ الأعتراض في غیر الکفوٴ فیفسخہ القاضي (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند