• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 69982

    عنوان: اچھے کیرکٹر والی لڑکی سے شادی کی دعا چاہیے،

    سوال: میری والدہ میری شادی کے لیے ایک لڑکی تلاش کررہی ہیں۔ براہ کرم، ایک نیک، ایماندار اور خوبصورت لڑکی جس کا کیرکٹر اچھا ہو، سے شادی کرنے کے لیے کوئی دعابتائیں۔

    جواب نمبر: 69982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1236-1224/M37=01/1438

    نیک صورت نیک سیرت لڑکی کی تلاش جاری رکھیں، یَا لَطِیْفُ یَا جَامِعُ کا وظیفہ صبح و شام پڑھا کریں، اور یہ دعا مانگا کریں رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّفِی الآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند