معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 172092
جواب نمبر: 17209201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1188-1049/B=12/1440
ہمارے معاشرہ میں یہ بات اچھی نہیں سمجھی جاتی۔ بسااوقات یہ برائی اور لڑائی کا پیش خیمہ بن جاتا ہے۔ لڑکے کو رخصتی تک صبر سے کام لینا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مفتی
صاحب میں نے آپ کو بتایا تھا کہ میرے شوہر ایک حکیم کو دکھانے گئے تھے لیکن اس سے
کوئی فائدہ نہیں ہوا اس کے بعد انھوں نے ایک اور رام پور میں اسی امراض کو دیکھنے
والے حکیم کو دکھایا انھوں نے بیس دن کی دوا دی او راس کے بعد ان کی منی کے جرثومے
کا ٹیسٹ کرایا۔ مفتی صاحب اس کی رپورٹ آگئی ہے اس میں میرے شوہر کی منی کے جرثومے
بالکل نہیں ہیں۔ اور ان حکیم نے بھی علاج کو منع کردیا کہ اس کا علاج کہیں نہیں
ہے۔ ہماری مالی حالت بھی کچھ ٹھیک نہیں ہے میں بہت پریشان ہوں۔ کیا کروں میری شادی
کو ابھی ڈھائی مہینہ ہوا ہے اور میرے شوہر اپنے والدین کے اکلوتے لڑکے ہیں۔ میں
کیا کروں کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ برائے مہربانی میری خدا کے واسطے مدد کیجئے۔
یہ بات میں اور میرے شوہر اور صرف آپ جانتے ہیں ۔کیا میں اتنی بدنصیب ہوئی کہ میری
شادی میری چھوٹی بہن کی شادی کے بعد ہوئی، اور اب اس طرح کی پریشانی ہے۔ میں بہت
پریشان ہوں ،برائے کرم میرے لیے دعا کردیجئے۔ خدا سے میرے لیے دعا کردیجئے۔ میں
بہت پریشان ہوں۔ مجھے کچھ تلاوت کے لیے بھی بتادیجئے مجھے اس سوال کا جواب جلد سے
جلد دیجئے۔
ایک لڑکے نے ایک لڑکی سے دو لڑکوں عمر اور بکر کے سامنے نکاح کیا۔عمر او ربکر کو پہلے معلوم نہیں تھا کہ نکاح ہوگا۔لڑکا اور لڑکی کو نکاح کرنا تھا۔لڑکا اور عمر اور بکر لڑکی کے گھر میں بیٹھے چائے پی رہے تھے، کیوں کہ لڑکی عمر کی بہن ہے ، اور بکر اور لڑکا کی کزن ہے۔لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ ہمارے لیے پانی لاؤ۔ جب وہ پانی لائی تو لڑکے نے کہا بیٹھو آپ سے ایک بات پوچھنی ہے۔ لڑکے نے کہا ?میں تم سے نکاح کرتا ہوں دس ہزار مہر پر دو ہزار ابھی لے لو باقی واجب الادا ہیں۔ تمہیں قبول ہے?؟ لڑکی نے کہا ہاں قبول ہے۔ ان الفاظ کو لڑکی کے بھائی جو کہ انیس سال کا ہے اوربکر نے جو کہ ستائیس سال کا ہے دونوں نے سنا۔ لڑکا اور لڑکی ہم کفو ہیں ۔لڑکا بی اے پاس ہے، لیکن نوکری نہیں کررہا ہے، باقی ہر لحاظ سے لڑکی کے ہم کفو ہے۔ لڑکی کی عمر چودہ سال ہے لیکن بالغ ہے لڑکے کی عمر چھبیس سال ہے۔ کیا یہ نکاح صحیح ہے یا نکاح نہیں ہوا؟ لڑکا اگر چاہے تو مزدوری کر سکتاہے او رلڑکی کے نان نفقہ کا بندوبست بھی کرسکتا ہے۔ اگر لڑکا کے گھر والوں کی بے عزتی نہ ہو نکاح کی تجدید کرے کہ سب لوگوں کو خبر ہو کہعام طریقے سے نکاح ہوا۔ تو تجدید کا کوئی گناہ تو نہیں ہوگا
5233 مناظرمیں نے آپ سے فتوی آئی ڈی نمبر11137میں ایک سوال کیا تھا جس میں پوچھا تھا کہ میں ایک شخص سے محبت کرتی ہوں مگر اس سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ نہ فون کا اور نہ ہی میری اس سے ملاقات ہوتی ہے تو کیا یہ جائز ہے او رکیا میں اس کو پانے کے لیے اللہ سے دعا مانگ سکتی ہوں؟ آپ کا جواب مجھے سمجھ میں آگیا مگر میرے ساتھ پریشانی یہ ہے کہ میری اس محبت کا میرے گھر والوں کو یا کسی اورکو نہیں پتا ہے، میں صرف اپنے دل میں رکھ کر اس سے محبت کرتی ہوں ،تو کیا یہ جائزہے؟ او رکیا میں اس کو دعاؤں میں مانگ سکتی ہوں کہ آگے اللہ کوئی ایسی راہ نکال دیں کہ میرا رشتہ اس سے ہوجائے، ورنہ اللہ کی جو رضا ہومیں اس میں ہمیشہ راضی رہوں گی۔ برائے کرم اس کا جواب جلدی دیں،کیوں کہ مجھے ڈر ہے کہ میں کسی غلط راہ پر تونہیں ہوں؟
7682 مناظرہم اپنے بھائی کی شادی کے لیے لڑکی ڈھونڈ
رہے ہیں لیکن ہماری امی جس لڑکی کے لیے پیغام بھیجتی ہیں تو لڑکی والے اس کو بغیر
کچھ پوچھے ہوئے مسترد کردیتے ہیں۔۔میری پھوپھی کی بیٹی بس ذرا غصہ کی تیز ہے اس لیے
بھائی ان سے شادی نہیں کرنا چاہتے ،لیکن اس کے لیے ہم سب لوگ بہت امید رکھتے ہیں۔
پھوپھی نے بھی ایک دن امی کو کہہ دیا تھا کہ وہ میرے بھائی کی شادی میری پھوپھی کی
لڑکی سے کر دیں، لیکن پھوپھی نے جب کہا اس سے دو دن پہلے میں نے خواب میں دیکھا
تھا کہ بھائی جان کی شادی میری پھوپھی کی لڑکی سے ہوگئی ہے او رمیں اس سے کہہ رہی
ہوں کہ اسماء لڑائیاں کہاں گئیں، تو کہنے لگی شادی کے بعد سب لڑائی ختم ہوجاتی ہے۔
یہ خواب جب میں نے بھائی جان کو سنایا تو بھائی جان غصہ میں آگئے کہ میری شادی تم
لوگ اسی سے کیوں کروانا چاہتی ہو؟ تو امی نے پھوپھی کو یہ کہہ دیا کہ وہ تو ایسے ہی
کہہ رہا تھا۔ اس کے بعد پھوپھی پھر چپ ہوگئیں لیکن نہ اس کی بات کہیں ہو پارہی ہے
نہ بھائی جان کی۔ ابھی پھر کچھ دن پہلے بھائی جان نے خواب دیکھا کہ ان کی دو شادیاں
ہوگئی ہیں ایک میری پھوپھی کی لڑکی ہے اور دوسری کو انھوں نے دیکھا نہیں،لیکن ....
میں
یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا میری شادی میرے شوہر کے ساتھ درست ہے؟ میں نے اپنا نکاح
گواہوں کے سامنے کیا لیکن میرا ولی موجود نہیں تھا کیوں کہ میرے گھر والے اس سے
خوش نہیں تھے۔ انھوں نے میری خواہش اور میری پسند کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا
جب کہ میرے شوہر سنی مسلم ہیں، اور میں بھی سنی مسلم ہوں۔میں یقین سے نہیں جانتی
ہوں کہ میرے والد نے اس کے بارے میں کیسا محسوس کیا کیوں کہ وہ بہت زیادہ بیمار تھے
اور وہ میرے بھائیوں او رمیری ماں سے خوف زدہ تھے او روہ ان کی ہی بات سنتے تھے
صرف ان کو خوش رکھنے کے لیے اس لیے مجھے یقین سے نہیں معلوم کہ انھوں نے کیسا
محسوس کیا کیوں کہ وہ لوگ مجھ کو واقعی میرے والد سے اس کے بارے میں جس سے میں
شادی کرنا چاہتی ہوں بات نہیں کرنے دیتے۔ مجھے بالکل یقین ہے کہ اگر میں اپنے والد
صاحب کے ساتھ تنہائی میں بیٹھتی اور ان سے کہتی کہ میں اس شخص سے شادی کرنا چاہتی
ہوں .......
کیا آج کل جواپنے آپ کو سنی کہتے ہیں ان سے نکاح کرنا جائز ہے ؟
1853 مناظر