معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 150438
جواب نمبر: 15043801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 706-664/sd=7/1438
نکاح سے پہلے مخطوبہ کی حیثیت بھی اجنبی کی ہوتی ہے ؛ اس لیے نکاح سے پہلے لڑکے کا مخطوبہ لڑکی کو تحفہ وغیرہ بھجوانا اس سے تعلق قائم کرنے کی ایک شکل ہے ، جس میں فتنہ کا اندیشہ ہے ، اس لیے اس سے احتراز چاہیے ، یہ فطری حیا اور شرم کے بھی خلاف ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا اپنے منگیتر سے اپنے خیالات و جذبات کے سلسلے میں بات کرنا اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا منع ہے؟ نیز، کیا اس سے ہر بات میں شریک ہونا منع ہے؟
1992 مناظر میرے
ایک مسلمان دوست نے اپنی بیوی کی حقیقی خالہ کے ساتھ جماع کرلیا ہے۔ تو کیا اس کا
نکاح باقی ہے یا ٹوٹ گیا؟ (۲)اگر
دوست نے بیوی کی حقیقی خالہ سے جماع نہیں کیا بلکہ دخول کے علاوہ لمس یعنی بوس و
کنار، چھیڑ چھاڑ، کسنگ کیا ہے تو کیا اس کا نکاح باقی ہے یا نکاح ٹوٹ جائے گا؟
میں اپنی پسند سے کسی جگہ رشتہ کرنا چاہتا تھا مگر میرے والدین نہیں مانے۔ میں نے اس کو چھوڑ دیا والدین کی خوشی کے لیے۔ پھر میرے والدین نے اپنے دوست کی بیٹی سے میرا رشتہ کردیا۔ سب گھر والے خوش تھے اور سب کی رضا مندی سے یہ رشتہ ہوا تھا۔ میں نے لڑکی کو دیکھا تک نہیں تھا رشتہ سے پہلے۔ شروع میں کسی نے نہیں کہا کہ ہم ناخوش ہیں اور رشتہ ہوگیا۔ پھر میری اس لڑکی سے بات شروع ہوگئی ، نیٹ پر فون پر کیوں کہ ہم جانتے تھے کہ دوسال بعد ہماری شادی ہو جائے گی۔ابھی دو سال ہی ہوئے تھے میرے گھر والوں نے رشتہ توڑدیا۔ میرے گھر والوں نے بہت سی باتوں کو ذہن میں رکھا ہوا ہے کہ(۱)جب میرے والدین لڑکی کے گھر گئے انھوں نے وہ احترام نہیں دیا جو ایک لڑکے کے والدین کو دینا چاہیے۔ جیسے اچھی طرح نہیں ملے، جہیز کا مسئلہ ہے۔ اور میرے والدین سوچتے ہیں کہ ......
7506 مناظرایک امریکن نو مسلم مرد ایک پاکستانی مسلم عورت سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ اسکول اور ملک کی دستاویز میں اس کا (امریکن نومسلم) پرانا مذہب مذکور ہے اور اس نے اب تک اپنا نام تبدیل نہیں کیا ہے۔ کیا وہ دستاویز اور نام کے تبدیل کرنے سے پہلے شادی کرسکتے ہیں کیوں کہ اس کو تبدیل کرنے میں بہت سارا وقت لگے گا؟
2477 مناظر