• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3361

    عنوان:

    ہماری ایک بہن یہ جاننا چاہتی ہے کہ کیا اسلام میں بغیر شادی کے پوری زندگی گذارنا درست ہے؟ اسے یقین ہے کہ وہ اس حال میں زیاہ عبادت کرسکتی ہے اور اسے شوہر کی نافرمانی کا کوئی خوف نہیں رہے گا۔ وہ پنج گانہ نماز اداکرتی ہے ، تہجد پڑھتی ہے اور ہر پیر اور جمعرات کو روزے رکھتی ہے۔ براہ کرم، جوا ب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3361

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 304/ ب= 281/ ب

    ایسی زندگی گذارنا خلافِ سنت ہے۔ یعنی حالتِ اعتدال میں نکاح کرنا سنت ہے۔ اور شدتِ اشتیاق کی صورت میں واجب ہے۔ اور زنا میں مبتلا ہوجانے کا اندیشہ ہو تو نکاح کرنا فرض ہے۔ نکاح کے بعد زندگی میں زیادہ تقویٰ پیدا ہوتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند