معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 151330
جواب نمبر: 15133001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1206-1169/L=9/1438
نکاح کرلیں گھر بنانا آسان نہیں ہوتا ؛اس لیے اس کا انتظار نہ کریں بلکہ آہستہ آہستہ اس کی فکر کرتے رہیں،اورشادی کے بعد اپنی بیوی سے کہدیں کہ غیر محرم سے جس قدر پردہ ہوسکے کرلیا کرے،اگر گھونگھٹ وغیرہ کے ذریعے وہ پردہ کرلیتی ہیں پھر بھی کبھی خطاً کوتاہی ہوجائے تو امیدہے کہ وبال نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر بندہ اپنی سالی کو شہوت سے چھوئے یا زنا کرے تو کیا اس کا اپنی بیوی کے ساتھ نکاح میں فرق پڑے گا؟ یا بیوی اس پر حرام ہوجائے گی؟
11222 مناظراگر والدین کو ان کی لڑکی کے لیے ان کی برادری کے علاوہ کوئی اچھا رشتہ مل جائے بشمول دینداری، سماجی رتبہ، تعلیم ،حلال آمدنی وغیرہ ،اس کے باوجود وہ اپنی برادری کا لڑکا پسند کریں جو کہ دیندار نہیں ہے اوروہ ایک بینک میں کام کرتا ہے (حرام آمدنی)؟ تو ان کوکون سے لڑکے کو پسند کرنا چاہیے اپنی لڑکی کے لیے؟ کیا فتوی ہے اگر وہ اس لڑکے کو پسند کریں جو کہ دیندار نہیں ہے اوراس کی آمدنی بھی حرام ہے؟
1936 مناظرایک
شخص نے ایک لڑکی کو بچپن میں گود لیا تھا اور اس کی بطور اپنی بچی کے پرورش کی۔ وہ
لڑکی اس شخص کو اپنا باپ تصور کرتی ہیجب کہ وہ شخص ایسا تصور نہیں کرتاہے۔اس کے
نکاح کے وقت نکاح نامہ میں اس کے والد کے نام کی جگہ اس کے حقیقی والد کا نام نہیں
لکھا گیا۔ چونکہ اس کے تمام دستاویزات میں اس کے والد کے نام کی جگہ پر گود لینے
والے شخص کا نا م درج ہے ، اس لیے خطبہ نکاح کے دوران مولانا نے اس کے حقیقی باپ
کا نام ایجاب و قبول کرنے کے لیے استعمال کیا۔برائے کرم مجھ کو اس نکاح اور شادی
کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر سے بتائیں کہ آیا یہ نکاح درست اور معتبر ہے یا نہیں؟
لڑکی کو اپنے اصل والد کے بارے میں نکاح کی جگہ پر معلوم ہوا ہے۔
مجھے ایک لڑکی پسند ہے جس کا ذکر میں نے اپنے والدین سے کیا، انھوں نے دیکھا مگر وہ اس لڑکی سے نکاح کے لیے راضی نہیں ہیں۔ کیوں کہ وہ ذرا موٹی ہے۔ مگر میں اسے دین کی نسبت سے پسند کرتا ہوں، اور وہ میرے کہنے پر عالمہ بننے پر راضی ہے۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے گھر کا ماحول دین دار ہو اس لیے اس لڑکی سے نکاح کرنا چاہتاہوں۔ مگر میرے والدین کہتے ہیں تجھے کرنا ہے تو کردیں گے مگر ہمیں لڑکی پسند نہیں ہے۔ میں نے بہت سمجھایا ں باپ کوکہ وہ ورزش وغیرہ کرکے دبلی ہوجائے گی ۔ اب میرے لیے اسلام کا کیا حکم ہے؟ مجھے اس کا جواب جلد از جلد دیجئے ۔ میں بہت مصیبت میں ہوں۔
3467 مناظرکیا ایسے شخص کے لیے شادی کرنا جائز ہے جو مباشرت کی صلاحیت نہ رکھتا ہو اوراس کے بارے میں اسے شادی پہلے اپنی اس کمزروی کے بارے میں معلوم ہو۔کیا نامرد کا شادی کرنا جائز ہے؟
6735 مناظر