معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 8979
میرے نکاح کے وقت مجھے مہر وغیرہ کی کوئی جانکاری نہیں تھی اور نہ ہی کسی نے اس بارے میں مجھے بتایا۔ جس کی وجہ سے میں اپنی بیوی کو مہر ادا نہ کرسکا۔ اب سنا ہے کہ بنا مہر ادا کئے اپنی بیوی کو ہاتھ لگانا بھی گناہ ہے۔ تو کیا میں گناہ گار ہوا؟
میرے نکاح کے وقت مجھے مہر وغیرہ کی کوئی جانکاری نہیں تھی اور نہ ہی کسی نے اس بارے میں مجھے بتایا۔ جس کی وجہ سے میں اپنی بیوی کو مہر ادا نہ کرسکا۔ اب سنا ہے کہ بنا مہر ادا کئے اپنی بیوی کو ہاتھ لگانا بھی گناہ ہے۔ تو کیا میں گناہ گار ہوا؟
جواب نمبر: 897927-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1516=1270/ ل
مہر ادا کیے بغیر بھی اپنی بیوی کو ہاتھ لگانا جائز ہے، اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔
جلد از جلد جب سہولت ہو مہر کی ادائیگی کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا رضاعی بھائی کے چچا سے نکاح کرنا درست ہے ؟
2403 مناظرمیں ان والدین کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں جو کہ اپنے خاندان میں شادی کرنے میں بہت سخت ہیں۔ اگر چہ ان کو ان کے خاندان کے باہرہر حساب سے اچھا جوڑ ملتا ہے، لیکن وہ اتنے متشدد ہیں کہ وہ ایک دیندار لڑکے کے بجائے ایسے لڑکے کے ساتھ شادی کرنے پر تیار ہیں جو کہ دیندار نہیں ہے۔ ایسے والدین کے بارے میں کیا کہا جاسکتاہے؟
2100 مناظرمیں اپنی شادی کے معاملہ کے بارے میں تصدیق کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک میکینکل انجینئر ہوں میری عمر 27سال ہے۔ سنت کے مطابق میری داڑھی ہے او رالحمد للہ جیسا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے میں وہ تمام ذمہ داریاں پوری کرتاہوں۔ میرا موبائل فون کے ذریعہ سے اپنی یونیورسٹی کی ایک لڑکی کے ساتھ تعلق ہوگیا۔ ہم بہت زیادہ موبائل پربات کرتے تھے۔ میں اس لڑکی سے سچی محبت کرتاتھا۔ ہم نے شادی کے بارے میں سوچا۔ میں نے اپنے گھر والوں سے اس کے بارے میں کہا۔ میرے والد نے اس کے والد سے بات کی لیکن اس کے والد نے بہت ہی برے انداز میں بات کی۔میرے والد صاحب ناراض ہوگئے اوراس کے بعد سے وہ وہاں میری شادی کرنے پر راضی نہیں ہیں۔ یہی صورت حال گزشتہ دو سال سے ہے۔ اس دوران میں اس لڑکی سے مسلسل ملاقات کرتا تھا۔ اس کی کچھ مالی پریشانیاں تھیں اور میں نے اس کی مدد کی بغیر اپنے گھر والوں کی اجازت کے۔ کیا میرا ایسا کرنا درست ہے؟ دوسرے اگر چہ میں جو کچھ پابندیاں اسلام کی طرف سے مجھ پر عائد ہوتی ہیں میں بہت زیادہ محتاط ہوتاہوں لیکن شیطان نے مجھ پر قابو پالیا۔ میں نے لڑکی کی چھاتی کو دیکھا اور اس کو چوسا ایک مرتبہ سے زیادہ اور اس نے میری اس پر حوصلہ افزائی کی۔ ....
2503 مناظرمیرا شوہر بریلوی ہے اور میں بریلوی نہیں
ہوں۔ جب میں نے اس سے شادی کی او رمیں نے ان کے ساتھ چال سال گزارا تو مجھے معلوم
ہوا کہ وہ غلط ہے اگر میں اس کی پیروی کروں گی تو میں اسلام سے بغاوت کروں گی۔ وہ
مزاروں پر جاتا ہے اور ختم شریف دیتا ہے اور وہ بریلوی عقائد کی پیروی کرتا ہے اور
مجھ سے بھی ایسا کرنے کو کہتاہے۔ کیا میں اور میرا لڑکا اس کے ساتھ رہ سکتے ہیں؟ میں
اس کے لیے کیا کروں۔ برائے کرم کرم مجھ کو اس کے بارے میں بتائیں۔
میں
اپنی سابقہ بیوی اور پانچ لڑکیوں کو جن کی عمر 22, 21, 19, 18, 17سال ہے کو کب تک
نان و نفقہ دینے کا ذمہ دارہوں؟ میں ان کو گزشتہ سولہ سترہ سال سے نفقہ دے رہا
ہوں۔میری سابقہ بیوی شیعہ فرقہ (جعفریہ) سے تعلق رکھتی ہے، لیکن یہ طلاق کا سبب
نہیں تھا دراصل وہ زبان دراز تھی اور خاص طور پر میری ماں کے ساتھ۔ اب میں نے اپنی
لڑکیوں کو واپس لینے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ سب مجھ سے نفرت کرتے ہیں اور مجھ
کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ وہ لوگ میرے ساتھ رابطہ میں نہیں ہیں۔ میں نہیں جانتا
ہوں کہ وہ لوگ ملتان میں کہاں او رکیسے رہتے ہیں۔ اور نہ ہی گزشتہ تین سال سے ان
کا ڈاک کا پتہ جانتا ہوں سوائے میری بڑی لڑکی کے اکاؤنٹ نمبر کے۔ ان کیغرض صرف
پیسہ لینا ہے۔ وہ سب میرے نافرماں بردار ہیں۔ اللہ علمائے حق کا سایہہمارے سروں پر
قائم رکھے۔ آمین