• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 162071

    عنوان: جنابت کی حالت میں نکاح کا گواہ بننا

    سوال: نکاح میں صرف دو مرد گواہ ہیں، ان دونوں گواہان میں سے اگر ایک گواہ یا دونوں گواہان حالت جنابت میں ہوں اور ان کے کپڑوں پر بھی نجاست لگی ہو تو وہ گواہان بغیر غسل کئے نکاح میں گواہی کے لئے شریک ہوں تو کیا ایسی حالت میں ان کو گواہ بنایا جا سکتا ہے؟ اور کیا ان کو گواہ بنا کر مرد اور عورت کا نکاح صحیح ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 162071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1117-1023/M=9/1439

    گواہوں کے لئے طہارت شرط نہیں، گواہان اگر ناپاکی کی حالت میں ہی مجلس نکاح میں شریک ہوکر گواہ بن جائیں اور ان کی موجودگی میں نکاح کا ایجاب وقبول انجام پائے تو بھی نکاح درست ہو جاتا ہے البتہ بہتر ہے کہ گواہان پاک و صاف ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند