• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36470

    عنوان: اہل کتاب سے نکاح

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مسلم ایک اہل کتاب خاتون سے یعنی کرسچن سے شادی کرتا ہے تو وہ کیا جائز ہے ؟ اوراگر جائز ہے تو کیا اس خاتون کو اسلام قبول کرنا ضروری ہے یا پھر وہ اپنے مذہب پر قائم رہ کر نکاح میں رہ سکتی ہے ؟ کیا وہ مسلم اس کو اسلام قبول کیے بغیر اپنے نکاح میں رکھ سکتا ہے ؟ تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36470

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 283=220-3/1433 اہل کتاب خاتون اگر اپنے اپنے اصل دین (عیسائیت یا یہودیت) پر قائم ہو، نیز عصمت مآب وپاک دامن ہو تب بھی ان کے ساتھ نکاح کرنا مکروہ ہے، اب جب کہ اس زمانے کے اکثر اہل کتاب الحاد، مذہب بیزاری، انکارِ آخرت وغیرہ کی شکار ہے، ظاہر ہے کہ ایسے لوگوں سے نکاح قطعا حلال نہ ہوگا اور قرآن کی اصطلاح میں اہل کتاب شمار نہ ہوں گے، اگر بالفرض نکاح کرنے کے لیے اسلام بھی قبول کرلے تب بھی ان سے نکاح کرنے سے احتیاط اولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند