• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 9177

    عنوان:

    لڑکی کتنے برس تک بالغ ہوتی ہے، اورکتنے برس میں شادی کرسکتی ہے؟

    سوال:

    لڑکی کتنے برس تک بالغ ہوتی ہے، اورکتنے برس میں شادی کرسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 9177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 1578=1321/ل

     

    پندرہ برس کی عمر پوری ہوجائے یا اس سے پہلے اسے حیض یا احتلام ہونے لگے تو لڑکی بالغہ قرار دی جاتی ہے، بلوغ الغلام بالاحتلام والإحبال والجاریة بالاحتلام والحیض والحبل فإن لم یوجد فھما شيء فمتی یتم لکل منہما خمس عشر سنۃ (الدر المختار، کتاب الحجر) بالغہ ہونے کے بعد اس کے اولیاء کی ولایت اس سے ختم ہوجاتی ہے، اور اس کو اپنا نکاح خود کرنے کا بھی اختیار ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند