• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 55424

    عنوان: کیا زبردستی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا جائز ہے جب کہ اس کو تکلیف نہ دی جائے ؟ یا ایسا کرنا مکروہ ہے؟

    سوال: کیا زبردستی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا جائز ہے جب کہ اس کو تکلیف نہ دی جائے ؟ یا ایسا کرنا مکروہ ہے؟

    جواب نمبر: 55424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 208-208/M=3/1436-U

    بیوی کے ساتھ زبردستی ہمبستری ناجائز نہیں ہے، لیکن یہ عمل زوجین کے ملاپ سے ہوتا ہے اس میں جس قدر دونوں کی چاہت شامل حال ہوگی اتنا ہی یہ عمل تسکین کا باعث ہوگا؛ اس لیے خوشگوار ماحول میں ہونا بہتر ہے، اگر شوہر صحبت کرنا چاہتا ہے اور بیوی کو کوئی عذر مانع نہیں ہے تو بیوی کو انکار ہرگز نہ کرنا چاہیے،حدیث میں ایسی عورت پر فرشتوں کی لعنت آئی ہے، جو شوہر کے بلانے پر اس کام کے لیے نہ آئے۔ شوہر کو بھی چاہے کہ ہمبستری سے پہلے بیوی کو پوری طرح آمادہ کرلے تاکہ یہ عمل خوش دلی سے ہو اور جبر وانکار کی نوبت نہ آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند