• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 68205

    عنوان: عرش، عریش اور ایان کے کیا معنی ہیں؟

    سوال: براہ کرم، عرش، عریش اور ایان کے معنی بتائیں۔ کیاشریعت کی روشنی میں یہ درست ہیں یا نہیں؟اور کیا ہمیں یہ نام بدلنے چاہیں یا نہیں؟اگر ہم یہ نام نہ بدلیں تو کیا ہم گناہ گار ہوں گے؟

    جواب نمبر: 68205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1329-1422/L=12/1437

    عرش کے معنی ہیں: ملک، بادشاہت، تخت سلطنت۔ عریش کے معنی: پر، سایہ دار چیز، شامیانہ وغیرہ۔ ایّان: تشدید کے ساتھ استفہام ہے جس کے معنی ”کب“ کے ہیں ایان بغیر تشدید کے ساتھ اس کے معنی نہیں مل سکے، اور اگر یہ ”ع“ کے ساتھ عیان ہوتو اس کے معنی ظاہر کے ہوں گے، یہ تینوں نام زیادہ مناسب معلوم نہیں ہوتے اس لیے بہتر ہے کہ اس کی جگہ انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام اولیاء عظام رحمہم اللہ کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ دیں، نام نہ بدلنے کی صورت میں گناہ تو نہ ہوگا تاہم حدیث شریف میں اچھے نام رکھنے کا حکم ہے اس لیے نام بدل دینا مناسب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند