• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 600643

    عنوان: 2حفیظ الرحمان اور عبد السبحان کے کیا معانی ہیں

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں؛

    1گرام سماج کی زمین یعنی روڈ کے کنارے سرکاری زمین پر اگر کسی نے درخت لگایا اب سرکاری حکم کی بنا پر وہ درخت کو کاٹ کر بیچنا چاہتا ہے تو کیا اس کے لیے ایسی زمین پر لگائے گئے درخت کو بیچنا اور اس کے پیسے لینا جائز ہے ؟

    2حفیظ الرحمان اور عبد السبحان کے کیا معانی ہیں، کیا یہ دونوں نام رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 600643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 207-125/B=03/1442

     (۱) سرکاری زمین میں جس نے درخت لگایا ، اسی کا درخت ہوگا۔ اسے اپنا درخت کاٹ کر فروخت کرلینا اور اسے اپنی ضروریات میں خرچ کرنا جائز ہے۔

    (۲) حفیظ الرحمن ، جو اللہ کی حفاظت میں ہو، یہ نام رکھنا صحیح ہے۔ عبد السبحان ، پاکی کا بندہ، یہ لغو ہے۔ اس نام کے ساتھ نام رکھنا درست نہیں ہے۔ سبحان ، اللہ کے اسماء حسنیٰ میں سے نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند