• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 37262

    عنوان: اسلامی نام پہلے سے سوچے جا سکتے ہیں یعنی پیدائش سے پہلے

    سوال: میں ماں بننے والی ہوں اور میں نے دو نام سوچا ہے ، زوہا لڑکی کے لیے ، آزر ، لیکن اس کے بارے میں میں نیسنا ہے کہ یہ ایک کافر کا نام تھا ، یکا یہ درست ہے؟ یا پھر بھی اس کو رکھا جا سکتا ہے؟اس کے علاوہ حسن بلال، عمر ان ناموں کے کیا مطلب ہیں؟ براہ کرم، ان سب ناموں کے مطلب اور بہتر نام کون سا ہے بتا دیں۔

    جواب نمبر: 37262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 484=484-3/1433 نام عمدہ اور بامعنی رکھنا چاہیے، آزر# حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام تھا جو ایمان نہیں لائے، اس لیے یہ نام رکھنا درست نہیں۔ صحابہ اور صحابیات کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے، حسن بلال اور عمران نام بہت عمدہ ہے، لڑکا ہونے پر ان میں سے کوئی ایک تجویز کرسکتی ہیں، لڑکی کے لیے عائشہ، حفصہ، حلیمہ، سعدیہ، زینب وغیرہا میں سے کوئی منتخب کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند