• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 50464

    عنوان: میرے بھائی نے اپنے بیٹے کا نام فرزان رکھا ہے، جو شاید فارسی نام ہے جس کا مطلب عقلمند ہے، فرزان نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: میرے بھائی نے اپنے بیٹے کا نام فرزان رکھا ہے، جو شاید فارسی نام ہے جس کا مطلب عقلمند ہے، فرزان نام رکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 50464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 274-275/N=3/1435-U فارسی میں ہوشیار اور عقلمند کے معنی میں لفظ فرزانہ (ہائے مختفی کے ساتھ) آتا ہے، بغیر ہا کے یہ لفظ مجھے عقلمند اور ہوشیار کے معنی میں نہیں ملا ؛ اس لیے آپ کے بھائی کو چاہیے کہ اپنے بیٹے کا یہ نام بدل کر کوئی اور نام رکھ لیں، مثلاً فَرحان، سَلمان، سَعدان، صفوان اور ذَکوان وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند