• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 607629

    عنوان:

    اسماء الٰہی کے کسی اسم پر ”عبد“ لگاکر نام رکھنا

    سوال:

    عنوان : یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟اور یہ لفظ قرآن میں موجود ہے یا نہیں ؟

    سوال : شہران نام رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 607629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 432-366/D=05/1443

     ”شہران“ کے معنی معلوم نہ ہوسکے۔ بعض لوگوں نے اس کے معنی ”دانا“ کے لکھے ہیں، اس اعتبار سے نام رکھ سکتے ہیں۔ نام کے لیے اللہ تعالی کے اسماء میں سے کسی اسم پر ”عبد“ یا لڑکی کے لیے ”امة“ لگاکر نام رکھیں جیسے ”عبد الستار“، ”امة اللہ“، یا حضرات انبیاء کرام صحابہ عظام بزرگان دین اور نیک وصالح لوگوں کے نام پر یا اسی طرح نیک خواتین کے نام پر نام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند