• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 63048

    عنوان: اگر کسی کا نام محمد احمد یا محمد علی وغیرہ ہو تو کیا اس کو صرف محمد کہہ کر پکارایا لکھا جا سکتا ہے ؟

    سوال: اگر کسی کا نام محمد احمد یا محمد علی وغیرہ ہو تو کیا اس کو صرف محمد کہہ کر پکارایا لکھا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 63048

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 274-302/L=3/1437-U اگر کسی شخص کو پکارنا ہو تو اس کے مکمل نام کے ساتھ اس کو پکارا جائے صحیح اور بہتر یہی ہے تاہم اگر مخفف کرکے پکارا جائے اور اس کو وہ شخص (جس کو پکارا جاتا ہے) برا نہ مانے تو اس کی بھی بوقت ضرورت گنجائش ہوگی، بنا بریں اگر کسی کا نام محمد احمد یا محمد علی ہو تو اس کو محمد کہہ کر پکارسکتے ہیں یا لکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند