• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 601970

    عنوان:

    اریج یا عریج نام کے کیا معنی ہیں ؟یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    اریج یا عریج نام کے کیا معنی ہیں ؟یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 601970

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 365-286/D=05/1442

     ”اریج“ کا لفظ لغت میں نہیں ملا؛ البتہ ”عریج“ یا ”العریج“ کا لفظ موجود ہے جس کے معنی ہے (۱) بلند و بالا۔ (۲) غیر مستحکم معاملہ نام رکھنے کے لئے بہت اچھا نہیں ہے۔

    بہتر ہے کہ صحابہ کرام ، انبیاء کرام و صالحین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں، مثلاً ابراہیم، صالح ، شعیب، مسعود، عمر، خالد ، حذیفہ، قاسم ، طیب وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند