• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 171192

    عنوان: (۱) ربان نام رکھنے کا حکم۔ (۲) عبد الربان نام رکھنے یا کسی کو کہنے کا حکم

    سوال: میرا نام اظہر رحمانی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ربان نام رکھنا شریعت اسلام میں کیسا ہے؟ اگر صحیح ہے تو کیا صرف ربان کہ سکتے ہیں؟ یا عبد الربان کہنا ہوگا؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:889-735/N=11/1440

    (۱، ۲): ربان لفظ مجھے عربی لغت میں نہیں ملا؛ البتہ ربانی (یعنی: رب والا، اللہ والا، علم وعمل میں کامل)آتا ہے؛ لہٰذا ربان نام نہیں رکھنا چاہیے۔ اور ربان چوں کہ اسمائے حسنی میں سے نہیں ہے ؛ اس لیے عبد الربان نام رکھنا یا کسی کو کہنا بھی درست نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند