متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 146070
جواب نمبر: 146070
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 193-181/M=2/1438
(۱، ۲، ۳) جعفر کے لغوی معنی: نہر ، ندی، بہت دودھ دینے والی اونٹنی کے ہیں آپ نے حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ کے نام پر اپنے بیٹے کا نام رکھا ہے یہ نام صحیح ہے اس نام پر سنی بھائیوں کا اعتراض کرنا غلط ہے حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ صحابی رسول ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد بھائی ہیں، غزوہ موتہ میں شہید ہوئے ہیں حدیث کی کتابوں میں ان کے بڑے مناقب آئے ہیں، ایسے جلیل القدر صحابی کے نام پر نام رکھنا مبارک ہے یہ حرام کیوں کر ہو سکتا ہے، اور رہی بات، شیعوں کے امام حضرت جعفر صادق کے نام سے مشابہت کی تو اس میں کچھ مضایقہ نہیں کیوں کہ جن کے نام کی مشابہت ہے وہ خود اہل حق ہیں، حضرت جعفر صادق یہ حضرت باقر کے صاحبزادے اور علی زین العابدین کے پوتے اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے پڑ پوتے ہیں اور اہل بیت میں ہیں، شیعہ گمراہ فرقے نے اگر حضرت جعفر صادق کو اپنا امام بنا لیا تو اس سے امام جعفر صادق کا نعوذ باللہ گمراہ ہونا لازم نہیں آتا اس لیے اس نام پر اعتراض فضول ہے۔
اس نام کی صحیح اسپیلنگ Muhammed Jaafarاور Muhammad Jafarدونوں صحیح ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند