• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 605559

    عنوان:

    بچی كا نام ایشل فاطمہ ركھنا؟

    سوال:

    میں اپنی بچی کا نام ایشل فاطمہ رکھ سکتا ہوں یا ۔الیشا فاطمہ رکھ سکتا ہوں دونوں کے معنی بتا ئیں۔

    جواب نمبر: 605559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 988-623/SN=12/1442

     ”ایشل“ تو نہیں ملا؛ البتہ ”ایشال“ ملا ہے۔ اس کے معنی ہیں بلند کرنا، ایشال فاطمہ نام تجویز کرسکتے ہیں؛ البتہ بہتر ہے کہ فاطمہ کے ساتھ اس کے بجائے اور کوئی بہتر معنی والے لفظ کا اضافہ کریں۔

    ”الیشا“ یہ لفظ کتب لغت میں نہیں ملتا، ممکن ہے کہ یہ مہمل یا مصحف (تبدیل شدہ) لفظ ہو، فاطمہ کے ساتھ اس کا اضافہ مناسب معلوم نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند