• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 605462

    عنوان:

    آہل نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    آہل ۔ آحل نام رکھنا ہے ، والدہ کی خواہش ہے ، کیا یہ نام رکھ لیں؟

    جواب نمبر: 605462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1192-852/B=01/1443

     یہ دونوں نام نامناسب ہیں، نام اچھے سے اچھا رکھنا چاہئے۔ حدیث شریف میں آیا ہے تم اپنی اولاد کے نام اچھے سے اچھا رکھو، تاکہ قیامت کے دن اچھے نام سے پکارا جائے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے نام کے ساتھ نام رکھنا، آپ کی صاحبزادیوں کے نام کے ساتھ نام رکھنا، صحابیات کے نام کے ساتھ نام رکھنا زیادہ بہتر اور بابرکت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند