• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 50944

    عنوان: کیا افرا نام صحیح ہے اور اس کے معنی کیا ہے؟اور اللہ کے ناموں کو عبد ل کے بغیر پکارنا کیسا ہے؟ جیسے کہ رحمن ۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: کیا افرا نام صحیح ہے اور اس کے معنی کیا ہے؟اور اللہ کے ناموں کو عبد ل کے بغیر پکارنا کیسا ہے؟ جیسے کہ رحمن ۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 50944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 316-316/M=4/1435-U افرا (الف سے) اس کا معنی ہے: چست اور عفراء (عین سے) سفید زمین کے معنی میں ہے، نام صحیح ہے اللہ کے اسماء پر اگر کسی کا نام ہو تو عبد لگاکر پکارنا جیسے مثلاً عبدالرحمن، عبدالرحیم، عبد کے بغیر پکارنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند