متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 606617
منہا، / منحا نام رکھنا کیسا ہے؟
محترم جناب رہنمائی فرما دیجئے نام کے معنی کے حوالے سے 1۔ منہا 2۔ منخا 3۔ منحا کون سا لکھنے میں درست ہے اور اسلامی شریعت کے حوالے سے بہترین معنی کیا ہے ؟
جواب نمبر: 606617
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 196-143/B=03/1443
منہا، منخا اور منحا یہ تینوں لفظ ہمیں لغت میں نہیں ملے، اس لئے ہم ان الفاظ کے معنی نہیں بتاسکتے، نہ ہی نام رکھنے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔ لڑکے یا لڑکی جس کا بھی نام آپ رکھنا چاہتے ہیں اپنے یہاں کے کسی عالم سے پوچھ کر اچھا سا نام رکھ لیں، جو معنی کے اعتبار سے بھی اچھا ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند