• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 14338

    عنوان:

    میں اپنی بیٹی کا نام رمیساء رکھنا چاہتا ہوں، کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟ آپ علمائے کرام سے میرے لیے اور میرے گھر والوں کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

    سوال:

    میں اپنی بیٹی کا نام رمیساء رکھنا چاہتا ہوں، کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟ آپ علمائے کرام سے میرے لیے اور میرے گھر والوں کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 14338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1242=1118/د

    رمیساء، رمیس کا مونث ہے جس کے معنی خبر کو چھپانا، قبر پر مٹی ڈالنا۔ بیٹی کے نام کے لیے یہ نام مناسب نہیں ہے۔ امہات الموٴمنین یا بنات طاہرات یا حضرات صحابیات میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیں وہ زیادہ باعث برکت ہوگا۔ ہم آپ کے لیے اور آپ کے گھر والوں کے لیے دعا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سب کو عافیت دارفین نصیب فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند