• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 168869

    عنوان: الحمد نام رکھنا كیسا ہے ؟

    سوال: الحمد نام رکھنا کیا جائز ہے-عبدالواحد علی گڑھ

    جواب نمبر: 168869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 551-470/D=06/1440

    (الف) ” حمد“ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی تعریف کرنا۔ جب یہ کسی کا نام رکھا جائے گا تو اس پر ”ال“ نہیں آئے گا۔

    (ب) معنی کے لحاظ سے نام رکھا جاسکتا ہے لیکن کسی کا نام ایسا سنا نہیں گیا۔ البتہ ”حمیدہ“ ”حامدہ“ وغیرہ نام رکھے جاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند