• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 40794

    عنوان: كيا ہادیہ نام درست هے؟

    سوال: (۱) ہادیہ نام درست ہے؟ اور کیا میں اپنی بچی کا رکھ سکتاہوں؟ کسی حدیث میں ہادیہ نام رکھنے کی ممانعت تو نہیں آئی ہے؟اگر ممانعت آئی ہے تو کیا اس کی جگہ ہدی رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 40794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1325-1324/M=9/1433 کسی حدیث میں ہادیہ نام رکھنے کی ممانعت نظر سے نہیں گزری، بچی کا نام ہادیہ رکھنے میں حرج نہیں لیکن تردد ہے تو اسے چھوڑدیں، صحابیات کے نام میں سے کوئی تجویز کرلیں، ہدی نام رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند