متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 6597
میرے لڑکے کا نام محمد ادیان خان ہے۔ یہ نام کیسا ہے؟
میرے لڑکے کا نام محمد ادیان خان ہے۔ یہ نام کیسا ہے؟
جواب نمبر: 659731-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1158=1096/ د
ادیان دین کی جمع ہے، جس کے معنی بہت سے ہیں، مثلاً مذہب، حساب، ملکیت، قدرت، سیرت، پرہیزگاری، فرمانبرداری۔ پرہیزگاری اور فرمانبرداری کے معنی کا اعتبار کیا جائے تو اس کی معنوی خوبی بھی پیدا ہوجائے گی، لیکن بہت اچھا نام نہیں ہے، اگر ابھی رکھانہیں گیا ہے تو اس سے بہتر کوئی نام جو کسی نبی، ولی، صحابی کا ہو وہ رکھ لیں، تواور باعث برکت ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عنیزہ کا معنی کیا ہے؟ براہ کرم، اس کا معنی بتائیں۔
علامہ ابن عابدین شامی اپنے نام کے آخر میں عابدین کیوں لکھتے ہیں؟
2893 مناظر