• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 159338

    عنوان: المعز نام كیسا ہے اور اس كا املاء كیا ہے؟

    سوال: میرے دوست کا نام معیز سلیم ہے ۔ کیا اس کا یہ نام درست ہے ؟ اس کے نام کے آخر میں "ز" آتا ہے "ذ" نہیں۔ اس نام کا کیا مطلب ہے ؟ وہ اپنے نام کے متعلق فکرمند رہتا ہے ، لہذا ، اپنے آپ کو عبدالمعز کہلواتا ہے ۔ مجھے ان تینوں ناموں کے مطلب بتا دیں "معیز" " معیذ" اور "معز"۔ ان ناموں میں عبدل کس کس کے ساتھ لگانا چاہیے اورکیا یہ ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 159338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:710-582/sd=6/1439

    المعز اللہ تعالی کے اسمائے حسنی میں سے ہے ، جس کے معنی ہیں : اپنی مرضی سے عزت عطا کرنے والا ، یہ نام رکھنا صحیح نہیں ہے ؛ البتہ عبد المعز رکھ سکتے ہیں اور معیذ (ذ) کے ساتھ ، اس کے معنی ہیں : پنا ہ میں دینے والا ،اعاذہ باللہ : اللہ کی پناہ میں دینا ( القاموس الوحید ) یہ نام عبد کے بغیر بھی رکھا جاسکتا ہے اور معیز کا لفظ لغت میں ہمیں نہیں ملا ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند