• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 14732

    عنوان:

    درج ذیل دو ناموں کا معنی معلوم کرنا چاہتا ہوں: (۱) عیشل/ عشال۔ (۲) ایشال/ عیشال، شاید پہلے کا معنی جنت کا پھول اور دوسرے کا معنی اللہ کی حفاظت میں۔ کیا یہ نام ٹھیک ہے؟ نیز بچیوں کے کچھ نام بتادیں۔

    سوال:

    درج ذیل دو ناموں کا معنی معلوم کرنا چاہتا ہوں: (۱) عیشل/ عشال۔ (۲) ایشال/ عیشال، شاید پہلے کا معنی جنت کا پھول اور دوسرے کا معنی اللہ کی حفاظت میں۔ کیا یہ نام ٹھیک ہے؟ نیز بچیوں کے کچھ نام بتادیں۔

    جواب نمبر: 14732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1161=235tl

    عیشل/ عشال، ایشال عیشال کے معنی مجھے نہیں مل سکے، اس لیے اس کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اگر اپنی لڑکی کا نام ہی رکھنا ہو، تو بہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات، بنات طیبات، یا صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ دیں جیسے عائشہ، حفصہ، ام سلمی، سودہ، زینب، فاطمہ، کلثوم، خنساء، مریم وغیرہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند