• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 51687

    عنوان: لڑكا كا نام اباء زینبت ركھنا

    سوال: کیا ہم لڑکی کا نام ( إباء زینب) رکہ سکتے ہیں. ایک عربی کتاب جس میں بچوں کے نام ہیں اس میں إباء کے معنی یہ لکہا ہے ' الشموخ والعزة، ورفض الذل، وقبائح الامور والترفع والامتناع '. ایک عالم صاحب نے بتایا کہ اس کے معنی انکارکے ہیں مت رکہو. دوسرے عالم صاحب نے بتایا کے اصطلاحی معنوں میں رکہ سکتے ہیں کہ جس میں برے چیزوں سے انکار ہے . براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ نام رکہ سکتے ہیں.

    جواب نمبر: 51687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 760-529/L=8/1435-U اباء کے معنی ناپسند کرنے اور انکار کرنے کے ہیں، اسی لیے کہتے ہیں کہ میری طبیعت اس سے اباء کررہی ہے، تاویل کے ساتھ اس نام کے رکھنے کی گنجائش ہے، جیسا کہ دوسرے عالم صاحب نے کہا ہے؛ البتہ بہتر یہی ہے کہ یہ نام نہ رکھا جائے کیونکہ معنی کے لحاظ سے یہ پسندیدہ اور اچھا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند