• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 158317

    عنوان: شاہ کمال نام رکھنا؟

    سوال: حضرت، میرا نام شاہ کمال ہے اور شاہ بادشاہ کو کہتے ہیں اور کمال تو کمال کو، تو کیا ایسا نام رکھنا اسلامی لحاظ سے درست ہے؟

    جواب نمبر: 158317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:432-367/sd=5/1439

    شاہ کمال نام رکھنا ناجائز تو نہیں ہے ؛ لیکن اس میں ایک گونہ دعوی کا پہلو نکلتا ہے ، اس لیے اگر آپ بدلنا چاہیں، تو آپ کو اختیار ہے ،صحابہ ، تابعین یا اولیاء کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کیا جاسکتا ہے ۔مستفاد : فتاوی عثمانی : ۲۸۳/۱۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند